مسٹر سدھیر بابو کمشنر پولیس ورنگل نے کہا کہ فرضی دستاویزات کے ذریعہ
کاروں کے سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو ورنگل کرائم پولیس نے4افراد کو گرفتار
کرلیا ہے جن کے قبضہ سے 6کار، ایک ٹراکٹر، کمپیوٹر، پرنٹر، 35گرام طلائی
زیوارت، 50ہزار نقد رقم ضبط کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں پی سدھیر
ریڈی، ساکن بھوپال نگر(پندی کنٹہ) ملگ منڈل ضلع ورنگل، ایم نوین ساکن پاپٹا
پلی ضلع کھمم، محمد صادق ساکن پاپولہ گٹہ ضلع ورنگل، بولا راکش ریڈی ساکن
رامچاموگومادور،
محبوب آباد ضلع ورنگل شامل ہیں۔ مسٹر سدھیر بابو کمشنر
پولیس نے بتایا کہ پریس کانفرنس میں گرفتار شدہ افراد کو پیش کیا۔ انہوں
نے کہا کہ گاڑیوں کی خرید وفروخت میں دستاویزات پر تحقیق کی جائے اور مکمل
یقین دہانی کے بعد ہی گاڑیوں کو خریدا جائے۔ اس معاملہ میں فینانس کمپنیوں
کے ملوث ہونے اور آرٹی اے کے ملازمین بھی ملوث ہونے کے امکانات ہیں پولیس
گہرائی سے تحقیقات کررہی ہے۔ اس موقع پر اس راکٹ کو طورپر انجام دینے والے
پولیس ملازمین کو ریوارڈسے بھی سرفراز کیا گیا۔